English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست، بیماریاں پھیلنے لگیں

القمر

لاہور:دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور پہلے نمبر پر رہا۔صوبائی دارالحکومت لاہور کا ائیر کوالٹی انڈیکس 364 ریکارڈ کیا گیا جبکہ شہر میں سموگ کے باعث بچوں اور بڑوں میں نزلے، زکام، چیسٹ انفیکشن، بخار اور سانس کی بیماریاں تیزی سے پھیلنے لگی ہیں۔

لاہور کے ہسپتالوں میں مریضوں کا رش لگ گیا، صرف میو ہسپتال میں یومیہ 300 سے زائد مریض رپورٹ ہو ئے، طبی ماہرین نے شہریوں کو ماسک پہن کر باہر نکلنے کا مشورہ دیا ہے۔دوسری جانب ائیر کوالٹی انڈیکس کے مطابق دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی کا چوتھا نمبر ہے۔

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے