English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

 عمران کا اپنایا گیا امریکی سازش کا بیانیہ ایک وزیرکی اختراع تھی ،فہد حسین

اسلام آباد:وزیر اعظم کے ترجمان و معاون خصوصی برائے پبلک پالیسی و اسٹریٹیجک کمیونیکیشنز سید فہد حسین نے کہا ہے کہ  عمران کا اپنایا گیا امریکی سازش کا بیانیہ ایک وزیرکی اختراع تھی، اگرچہ روزانہ کی سیاست ایک متوقع تسلسل کے ساتھ جاری ہے، 3 ایسے ‘لال جھنڈے’ جن سے ہر پاکستانی کو فکر مند ہونے کی ضرورت ہے وہ مندرجہ ذیل ہیں اور یہ اس وقت سے منظر عام پر آئے ہیں جب تحریک انصاف کو اپریل 2022 میں حکومت سے ہٹا گیا۔

ان خیالات کااظہار سید فہد حسین نے اتوار کے روز ٹوئٹر پر جاری بیان میں کیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے جو  ‘امریکی سازش’ کا بیانیہ اپنایا وہ ایک وزیر کے خیالات کی اختراع تھی اور خان صاحب نے یہ بیانیہ اپنا لیا جانتے ہوئے  کہ یہ امریکہ کے ساتھ ہمارے تعلقات کو ٹھیس پہنچائے گا۔

انہوں نے پھر بھی ایسا ہی کیا کیونکہ ان کا خیال تھا کہ ایسا کرنا ان کی سیاست کے لیے فائدہ مند ہے۔انہوںنے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنے اوپر ہونے والے قاتلانہ حملے میں سیاسی اور عسکری قیادت پر ملوث ہونے کا الزام لگایا۔ جس کا ان کے پاس کوئی ثبوت نہیں تھا۔ وہ جانتے تھے کہ یہ الزام کس طرح ریاست کی ساکھ کو نقصان پہنچائے گا۔ پھر بھی ان کا خیال تھا کہ اس نقصان سے ان کی سیاست کو فائدہ ہوگا۔

سید فہد حسین کا کہنا تھا کہ یہ تینوں پہلو ایک ایسے ٹرینڈ کی نشاندہی کرتے ہیں جو پی ٹی آئی کی سیاست کے دیگر پہلوئوں میں بھی ظاہر ہوتا ہے۔ اور اس میں جو اصل بات اخذ کرنے والی ہے، یعنی کہ ایسی سیاست کا مفہوم ہے کیا، یہ حقیقت اس سے بھی زیادہ تشویش ناک ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے