ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مارگلہ ہلز نیشنل پارک ملک کا ایک قیمتی اثاثہ ہے، شیری رحمان

اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ مارگلہ ہلز نیشنل پارک ملک کا ایک قیمتی اثاثہ ہے، اس کا شمار محفوظ علاقوں (پروٹیکٹڈ ایریا)میں ہوتا ہے۔

یہ جانوروں، پرندوں، درختوں، پودوں اور دیگر جنگلی حیات کا ایک خوبصورت قدرتی مسکن ہے۔ ان تمام جیوت کی یہاں موجودگی ایک صحت مند اور پھلتے پھولتے قدرتی مسکن کی علامت ہے۔ان خیالات کااظہار شیری رحمان نے اتوار کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔شیری رحمان نے کہا کہ ہم نے مارگلہ ہلز کے ٹریل 6 کو بند کر کے اسے Leopards Preservation Park بنایا ہے۔

اس زون میں کیمرہ ٹریپس کی مدد سے 9 تیندووں کی شناخت کی گئی ، یہ پاکستان کیلئے ایک مثبت خبر اور بڑی کامیابی ہے۔ تیندووں کی تحفظ اور لوگوں کے حفاظت کیلئے اس زون میں صرف گائیڈڈ ٹوئر کی اجازت ہے۔شیری رحمان نے کہا کہ ہم نے اپنے نیشنل پارکس میں 12 فیصد اضافہ کیا ہے،ہماری کوشش ہے کہ اس طرح کی قدرتی مسکن کی حفاظت کی جائے۔ یہ ان جانوروں کے علاقے ہیں، ہمیں قدرتی جنگلی حیات کو اپنی مسکن واپس دینے ہونگے۔ جنگلی حیات، قدرتی ماحولیات اور اس نیشنل پارک کو بحال کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں