English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ترکیہ خطے میں امن کے قیام کے لیے تمام ممالک سے تعاون جاری رکھے ہوئے ہے: اسپیکر مصطفیٰ   شَن توپ

القمر

ترکیہ کی قومی اسمبلی کے اسپیکر مصطفیٰ   شَن توپ  نے کہا کہ سعودی عرب سے یمن، لیبیا سے شام تک وسیع جغرافیہ میں قریبی تعاون اور ہم آہنگی پورے خطے کے لیے بہت فائدہ مند ہے۔

مصطفیٰ   شَن توپ  نے ان خیالات کا اظہار   دارالحکومت انقرہ میں سعودی عرب کونسل کے سپیکر عبداللہ بن محمد آل شیخ اور ان کے ساتھ آنے والے وفد کے ساتھ ملاقات  کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ  دورے دونوں ممالک کے درمیان باہمی روابط تعلقات کی ترقی اور تعاون کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، مصطفیٰ   شَن توپ   نے کہا کہ  سیاسی میدان میں روابط اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو بھی تقویت دیں گے۔

مصطفیٰ   شَن توپ  نے خلیجی خطے کے ممالک کی سلامتی اور استحکام کو ترکیہ کی اہمیت کا حوالہ  دیتے ہوئے کہا کہ ہم پورے خطے میں مشترکہ کوششوں کے ذریعے مثبت ماحول کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔ اس سلسلے میں، ہم علاقائی اقتصادی انضمام اور پورے خطے میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی کو خصوصی اہمیت  دے رہے ہیں ۔ فلسطین سے یمن تک، لیبیا سے شام تک وسیع جغرافیہ میں ہم سب کے مفاد  میں ہے۔

مصطفیٰ   شَن توپ   نے بین الاقوامی پلیٹ فارمز میں شمالی قبرص ترک جمہوریہ  کو تسلیم کرنے کے معاملے  پر بھی بات چیت کی  اور قبرصی ترکوں کے ساتھ روابط بڑھانے کی اہمیت کی نشاندہی کی، جو برسوں سے غیر منصفانہ تنہائی اور پابندیوں کا شکار ہیں۔

شَن توپ نے دہشت گرد تنظیموں کے خلاف ترکیہ کی لڑائی کی طرف بھی توجہ مبذول کرائی اور اس بات پر زور دیا کہ ترکیہ  کے خلاف خاص طور پر شام اور عراق کے شمال سے حملے جاری ہیں۔

شَن توپ  نے کہا کہ یقیناً ہم عراق اور شام کی علاقائی سالمیت کا مکمل احترام کرتے ہیں۔ ہمارا مقصد  علاقے   میں  عدم استحکام کی وجہ سے ترکیہ کے خلاف دہشت گردانہ حملوں کو اور مغربی ممالک کی سرحدوں کو تبدیل کرنے کے منصوبوں کو روکنا ہے جو  خطے میں عدم استحکام کو بڑھا کر اپنے سامراجی مفادات حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے