English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سابق پوپ بینی ڈکٹ کی آخری رسومات ادا کردی گئیں

القمر

کیتھولک عیسائیوں کے سابق پوپ بینی ڈکٹ کی آخری رسومات ادا کردی گئیں، وہ اکتیس دسمبر کو پچانوے سال کی عمر میں انتقال کرگئے تھے۔

خبر کے مطابق سابق  جرمن نژاد پوپ بینی ڈکٹ کی آخری رسومات سینٹ پیٹرز اسکوائر میں پوپ فرانسز کی سربراہی میں ادا کی گئیں۔

 بینی ڈکٹ کی تدفین سینٹ پیٹرز باسیلیکا میں کی جائے گی۔

سابق پوپ بینی ڈکٹ کی آخری رسومات کے موقع پر اٹلی میں قومی پرچم سرنگوں رہا اور سلامتی کے لیے ایک ہزار سے زائد اطالوی اہلکار تعینات کیے گئے۔

سابق پوپ بینی ڈکٹ کی آخری رسومات میں اٹلی اور جرمنی کے سرکاری وفد شریک ہوئے۔

 آخری رسومات میں بیلجیئم کے شاہ اور ملکہ بھی شریک ہوئے۔

اس کے علاوہ اسپین کی ملکہ سمیت تیرہ ممالک سے بھی نمائندوں نے آخری رسومات میں شرکت کی۔

 گزشتہ تین روز میں تقریباً دو لاکھ افراد نے سابق پوپ بینی ڈکٹ کا آخری دیدار کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے