English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ترکیہ گزشتہ سال کروز شپ سے 10  لاکھ سے زاہد مسافر آئے ہیں

القمر

وزیر ٹرانسپورٹ اور انفراسٹرکچر عادل قارا اسماعیل اولو  نے  کہا ہے کہ  پچھلے سال  کے دوران کروز مسافروں کی تعداد میں 22 گنا اضافہ ہوا اور  تعداد 10  لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔

اپنے تحریری بیان میں، عادل قارا اسماعیل اولو  نے 2022 کے لیے کروز شپ کے اعدادوشمار  کو پیش کیا ہے۔

وزیر قارا اسماعیل اولو  نے  کہا ہے کہ  آنے والے جہازوں اور سیاحوں دونوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ  2021 میں 78 کروز  شپ  کے ذریعے  45,362 مسافر   ترکیہ آئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ  2022 میں کروز بحری جہازوں کی تعداد 12 گنا بڑھ کر 991 ہو گئی، اور اسی عرصے میں مسافروں کی تعداد 22 گنا بڑھ کر 10 لاکھ 6 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ  2021 کے مقابلے میں صرف ماہ  اکتوبر میں ترکیہ کی بندرگاہوں پر لنگر انداز ہوئے ۔ قارا اسماعیل اولو    نے کہا کہ  اکتوبر میں 155 کروز جہازوں کے ساتھ 206,484 مسافروں کی میزبانی کی گئی تھی، اور سال کے سب سے زیادہ مسافروں کی تعداد اس مہینے میں پہنچی تھی۔

قارا اسماعیل اولو   نے  کہا کہ کشادہ سی  وہ بندرگاہ تھی جس نے گزشتہ سال 464 بحری جہازوں اور 493 ہزار 834 مسافروں کے ساتھ سب سے زیادہ بحری جہازوں کی میزبانی کی ۔

انہوں نے کہا کہ سال کی بندرگاہ کے طور پر منتخب گالاتا پورٹ پر   143 بحری جہاز لنگر انداز ہوئے اور  220 ہزار 82 مسافروں کی میزبانی کی گئی تھی۔ یہ

انہوں نے کہا کہ 98 بحری جہازوں اور 95 ہزار 462 کروز مسافروں کے ساتھ  بودرم  تیسرے نمبر پر ہے۔

قارا اسماعیل اولو  نے کہا کہ سینوپ، اماسرا اور ترابزون بھی کروز ٹورازم میں توجہ مبذول کراتے ہیں، اور اماسرا اور یونی بندرگاہوں نے پہلی بار کروز بحری جہازوں کی میزبانی کرنا شروع کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے