لاہور: تحریک انصاف کے سینئر رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ حیران ہوں کہ مریم نواز کے بیانات پر کسی ادارے کا ایکشن نظر نہیں آیا،اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں کو طے کرنا ہو گا کہ پاکستان کو کیسے چلانا ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ مریم نواز اداروں کو کھلے عام دھمکیاں دے رہی ہیں، اس وقت ان کے بیانات پر کوئی ایکشن نہیں لیا جا رہا، ہمارے خلاف چھوٹی سی بات پر نوٹس لیا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ لاہور ہائی کورٹ حکم پر عملدرآمد نہیں کرا سکی تو عدالتیں بے وقعت ہو جائیں گی، یہ عدالت کے لیے ٹیسٹ کیس ہے، اداروں اور سیاسی جماعتوں کو ایک دوسرے کو اسپیس دینے کی ضرورت ہے، اس حکومت نے الیکشن نہیں کروانے، الیکشن عوام کروائے گی۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ گورنر کہتے ہیں کہ وہ تاریخ دینے کے مجاز نہیں تو کیا اب صدر پاکستان کی طرف جائیں گے؟

