ترکیہ کی موٹر گاڑی جسے پہلی الیکڑک سمارٹ ڈیوائس کا درجہ بھی حاصل ہے کے 24 گھنٹوں کے اندر 22ہزار 150 آرڈر موصول ہوئے ہیں۔
ٹوگ کے سرکاری ٹویٹر پیج پر جاری کردہ ٹویٹ میں اعلان کیا گیا ہے کہ 24 گھنٹوں میں ٹی ۔10 ایکس ماڈل کے بائیس ہزار آرڈ ملے ہیں۔
ٹویٹ کے مطابق رواں ماہ کے اختتام سے گاڑیوں کو مالکین کے حوالے کرنے کا عمل شروع ہو جائیگا۔
اس پیغام میں ٹوگ ٹیکنالوجی کیمپس کے مناظر کو بھی جگہ دی گئی ہے۔
