نیپیداؤ: چین اور میانمر جامع اسٹریٹجک تعاون کو مزید فروغ دینے پر آمادہ ہو گئے۔
میانمر کے دارالحکومت نیپیداؤ میں ملک کے رہنما من اونگ ہیلینگ سے ملاقات کے دوران چینی وزیر خارجہ چھن گانگ نے کہا کہ چین میانمر کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے کیونکہ دونوں ہمسایہ ممالک برادرانہ دوستی کا اشتراک کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ چین میانمر کے ساتھ مشترکہ مستقبل کے لئے چین۔میانمر کمیونٹی کی تعمیر اور گلوبل ڈیویلپمنٹ ا ینی شیٹو ایٹو ، گلوبل سیکورٹی اینی شیٹو اور گلوبل سیولائزیشن اینی شیٹو کے اطلاق میں قیادت کے لیے تیار ہے۔ چین مخلصانہ طور پر امید کرتا ہے کہ میانمر استحکام اور قومی ترقی حاصل کرے گا۔
چینی رہنما کا کہنا تھا کہ چین میانمر کے قومی حالات سے مطابقت رکھنے والی خصوصیات کے ساتھ میانمر کی ترقی کی راہ کی تلاش میں مدد کرے گا۔ چین سیاسی تبدیلی کے مرحلے کو آگے بڑھانے اور ملک میں متعلقہ فریقین میں تنازعات ختم کرنے اور آئینی اور قانونی فریم ورک کے تحت قومی بحالی میں میانمر کے ساتھ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عالمی برادری کو میانمر کی خودمختاری کا احترام کرنا چاہیے اور امن اور بحالی کے حصول کے لیے میانمر کی مدد میں تعمیری کردار ادا کرنا چاہیے۔
من اونگ ہیلینگ نے اس موقع پر کہا کہ چین اور میانمر کے درمیان سفارتی تعلقات کو 70 سال سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے اور دونوں ممالک نے ہمیشہ ترقی کی رفتار اور بامعنی نتائج کے حصول کو برقرار رکھا ہے۔
