English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پنجاب میں موٹر سائیکل سواروں  کیلیے پیٹرول حاصل کرنے کیلیے نئی شرط

القمر

فیصل آباد:ضلعی انتظامیہ نے پٹرول پمپس مالکان کو ہیلمٹ کے بغیر موٹرسائیکل سواروں کا پٹرول فراہم نہ کرنے کا مراسلہ جاری کردیا۔

پٹرول پمپس کے باہر نوہیلمٹ نو فیول کے نعرہ پر مشتمل بینرز آویزاں کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔پابندی سے پٹرول پمپس مالکان سیل سے جبکہ موٹرسائیکل سوار ہیلمٹ خریدنے سے پریشان ہوگئے۔

اُنہوں نے مہنگائی میں ہیلمٹ کی شرط کواپنے لئے بوجھ جبکہ ہیلمٹ کمپنیوں کومعاشی فائدہ پہنچانے کے مترادف قراردیااُنہوں نے ضلعی انتظامہ سے مفت ہیلمٹ  فراہم کرنے کامطالبہ بھی کردیاہے۔ اُن کاکہناتھاکہ بڑی مشکل سے100روپے کاپٹرول جبکہ ہیلمٹ1500سے زائدقیمت ہے ۔

دوسری طرف  ضلعی انتظامیہ کی طرف سے   اسسٹنٹ کمشنرز،سول ڈیفنس اور انڈسٹریز ڈیپارٹمنٹ کو عملدرآمد کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ترجمان کے مطابق بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل پر سفر کسی بھی ممکنہ حادثہ اور بالخصوص ہیڈ انجری کا باعث بن سکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے