English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان کی آئی ایم ایف کو 8 ارب ڈالر بیرونی ادائیگیوں کی یقین دہانی

القمر

اسلام آباد: پاکستان نے آئی ایم ایف کوبیرونی ادائیگیوں کے لیے  فنانسنگ پلان فراہم کردیا ہے جس میں پاکستان نےآئی ایم ایف  کو 6 ارب ڈالر کے بجائے 8 ارب ڈالر کی فنانسنگ کے انتظامات سے آگاہ کیا ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ میں وزارتِ خزانہ ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے بیرونی ادائیگیوں کے لیے 6 ارب ڈالر کی یقین دہانیاں مانگی تھیں جب کہ پاکستان نے بیرون ادائیگیوں کے لیے 8 ارب ڈالرکی یقین دہانیاں کرادی ہیں۔

ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ چین پاکستان کو ساڑھے 3 ارب ڈالر فراہم کرے گا، چین کے 2 ارب ڈالر ڈیپازٹ میں رکھے رہیں گے جب کہ چین کے کمرشل بینک ڈیڑھ ارب ڈالرفراہم کریں گے۔ سعودی عرب پاکستان کو 2 ارب ڈالر ، متحدہ عرب امارات ایک ارب ڈالر، عالمی بینک 50 کروڑ ڈالر اور ایشیا انفراسٹرکچر بینک 25 کروڑ ڈالر فراہم کرے گا۔

وزارت خزانہ حکام کا کہناہے کہ جنیوا کانفرنس کے اعلان کردہ 35 کروڑ ڈالربھی پاکستان آئیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے