کوئٹہ:امیرجماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا ہےکہ توہین قرآن سے تحفظ کا واحد کامیاب نسخہ یہ کہ امت اس سے اپنا تعلق مضبوط کرے اس پر انفرادی واجتماعی دائروں میں عمل کرے اس نافذکردے قرآن پاک جلانا ان کی بے حرمتی کرناعالم اسلام پر حملہ اور کھلی دہشت گردی ہے۔
مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا کہ اسلامی ممالک سویڈن سفیروں کو اپنی اپنی ممالک سے نکال باہر کریں ۔قرآن پر عمل سے ہی پریشانی مشکلات اورسازشیں ختم ہوسکتی ہے۔سویڈن اسلام دشمن دہشت گردوں کو پناہ نہ دیں ۔
انہوں نے کہاکہ اسلامی ممالک کو اپنے مسائل کو حل کرنے کیلئے قرآنی ،اسلامی تعلیمات پر عمل کریں ۔امت مسلمہ کی قرآن سے دوری کی وجہ سے مسائل مشکلات یہودونصاریٰ کی سازشوں کاشکار ہیں ۔کفار جتنی بھی سازشیں کریں قرآن کریم کی روشنی ختم نہیں کرسکتی قرآن کریم کی روشنی ،برکات امت کے عمل درآمد سے دوگناہوسکتی ہے ۔
مولانا عبدالحق ہاشمی کا کہنا تھا کہ قرآن عمل کے ہم دنیا کی قیادت وامامت کر سکتے ہیں ۔ مسلم ممالک قرآن پاک کی بے حرمتی اور معصوم فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کے حوالے سے متحد ہوکر جرات مندانہ موقف اختیار کریں ۔
رہنما جماعت اسلامی پاکستان کا کہنا تھا کہ سراج الحق کی کال پر دنیابھر میں آج امت مسلمہ سراپااحتجاج ہیں جماعت اسلامی نے پورے ملک کی طرح بلوچستان بھر میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف بھر پور احتجاج کیا شائر اسلام کی وتوہین کے خلاف سب کو بلاتفریق رنگ ونسل اورزبان متحد ہوناہوگا ۔
