English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جرمنی میں بھنگ کے استعمال کی قانونی منظوری

القمر

جرمنی میں کابینہ  نے بھنگ کے استعمال کی محدود قانونی حیثیت سے متعلق وزارت صحت کے تیار کردہ مسودہ قانون کی منظوری  دے دی ہے۔

وزیر صحت کارل لاؤٹرباخ نے دارالحکومت برلن میں منعقدہ پریس کانفرنس میں "بھنگ کا کنٹرول شدہ استعمال” نامی بل کی تفصیلات متعارف کرائی ہیں۔

بل کے مطابق بھنگ کو منشیات کی فہرست سے نکال دیا جائے گا۔ بالغوں کو 25 گرام تک بھنگ رکھنے اور ذاتی استعمال کے لیے 3 پودے اگانے کی اجازت ہوگی۔ نام نہاد "کینابس سوشل کلب”، جن کے زیادہ سے زیادہ 500 ممبر ہوں گے، بھنگ اگانے اور اپنے ممبروں کو بھنگ فراہم کرنے کے قابل ہوں گے۔ ایک رکن اس ایسوسی ایشن سے ماہانہ زیادہ سے زیادہ 50 گرام بھنگ خرید سکے گا۔

اسکولوں، کنڈرگارٹنز، کھیل کے میدانوں اور جمز  کے  200 میٹر کے ایرا کے  اندر بھنگ استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ 18 سال سے کم عمر کے افراد کے لیے بھنگ کا استعمال بھی ممنوع ہوگا۔

وزیر صحت لاؤٹرباخ نے کہا کہ یہ بل منشیات کی پالیسی کے لیے ایک اہم موڑ ہے جو ماضی میں ناکام ہو چکی ہے، اور اس کا مقصد بھنگ کے غیر قانونی استعمال اور جرائم کی شرح کو کم کرنا ہے۔

لاؤٹرباخ نے کہا کہ انہوں نے بل کے ساتھ بھنگ کے استعمال کو "کنٹرول شدہ قانونی حیثیت” کے لیے ایک منصوبہ پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم (ہیروین ) کے استعمال کو محدود کرنا اور اسے محفوظ بنانا چاہتے ہیں۔

اس بل کو، جو سال کے آخر تک قانون بننے کا منصوبہ ہے، وفاقی پارلیمنٹ سے بھی اس کی منظوری  لازمی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے