ترک خفیہ ایجنسی نے پی کے کے کی مالی ترسیلات میں ملوث اور مطلوبہ فہرست میں شامل دہشتگرد زلفیہ بن بیر کو شام کے علاقے رومیلان میں ہلاک کر دیا ہے ۔
حفاظتی ذرائع کے مطابق، زلفیہ بن بیر عرف روژنہ سن 1993 میں پی کےکے میں شامل ہوئی تھی جو کہ عراق اور شام میں دہشتگردانہ کاروائیوں میں مصروف رہی اور جسے سن 2018 مین کوبانی کی کمانڈر کا درجہ مل گیا تھا۔
بتایا گیا ہے کہ زلفیہ بن بیر تنظیم کی مالی ترسیلات اور ترک حفاظتی قوتوں کے خلاف تخریب کاریوں کی وجہ سے دہشتگردوں کی فہرست میں گرین لسٹ کے تحت مطلوب تھی جس پر ترک خفیہ ایجنسی نے شام کے علاقے رومیلان میں آپریشن کرتے ہوئے اسے ہلاک کر دیا ۔
