ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترک خفیہ ایجنسی کا شام میں آپریشن،پی کےکے کی اہم دہشتگرد ہلاک

 ترک خفیہ ایجنسی  نے پی کے کے کی مالی  ترسیلات میں ملوث اور مطلوبہ فہرست میں شامل دہشتگرد  زلفیہ بن بیر کو شام کے علاقے  رومیلان میں ہلاک کر دیا ہے ۔

 حفاظتی ذرائع  کے مطابق، زلفیہ بن بیر عرف روژنہ سن 1993 میں پی کےکے میں شامل ہوئی تھی جو کہ عراق اور شام میں دہشتگردانہ کاروائیوں میں مصروف رہی اور جسے سن 2018 مین کوبانی کی کمانڈر کا درجہ مل گیا تھا۔

 بتایا گیا ہے کہ زلفیہ بن بیر تنظیم کی مالی ترسیلات اور  ترک حفاظتی قوتوں کے خلاف تخریب کاریوں  کی وجہ سے دہشتگردوں کی فہرست میں گرین لسٹ کے تحت مطلوب تھی جس پر ترک خفیہ ایجنسی نے  شام کے علاقے رومیلان میں آپریشن کرتے ہوئے  اسے  ہلاک کر دیا ۔

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں