English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نگراں حکومت ڈاکوراج کے خلاف آپریشن کرکے عوام کو نجات دلائے، حسین محنتی

القمر

کراچی:امیر جماعت اسلامی سندھ وسابق رکن قومی اسمبلی محمد حسین محنتی نے کراچی سمیت سندھ میں امن و امان کی خراب صورتحال، ٹارگٹ کلنگ، اغوابرائے تاوان، اسٹریٹ کرائم، معصوم بچوں کے ساتھ جنسی درندگی جیسے جرائم پر گہری تشویش کا اِظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ نگراں حکومت سیاسی مصلحت سے بالاتر ہو کربے رحمانہ آپریشن کرکے سندھ کو ڈاکو راج و جرائم پیشہ افراد سے نجات دلائے۔

محمد حسین محنتی نے کہاکہ  مغویوں کو بازیاب کرائے اور عوام کو سکھ کا سانس لینے دیں، صوبائی وزیر داخلہ بریگیڈئیر(ر) حارث نواز نے ہماری بات کو تفصیلی سنا اور قیام امن کے لیے اپنی حکومت کے سنجیدہ اور فوری نوعیت کے اقدامات سے آگاہ بھی کیا۔

امیر جماعت اسلامی سندھ نے کہاکہ ہم سندھ کے عوام کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے اور ان کے ساتھ جدو جہد جاری رکھیں گے ۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق بھی سندھ کے عوام کے تحفظ کے لیے سڑکوں پر ہمارے ساتھ نکلے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے