English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جنگ بندی مذاکرات کیلیے یمن کی حوثی ملیشیا کا وفد ریاض  روانہ

القمر

ریاض: سعودی عرب کی دعوت پر جنگ بندی مذاکرات کے لیے یمن کی حوثی ملیشیا کا وفد صنعا سے دارالحکومت ریاض کے لیے روانہ ہو گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب نے عمان کی ثالثی میں ہونے والے مذاکرات کے فیصلوں پر عمل درآمد، عارضی جنگ بندی کو حتمی انجام تک پہنچانے اور سعودی یمن تنازع کا تمام یمنیوں کے لیے قابل قبول مستقل حل تلاش کرنے کے لیے حوثی وفد کو مذاکرات کے لیے دعوت دی تھی۔

اقوام متحدہ کی امن کوششوں کے متوازی عمان کی ثالثی میں الریاض اور حوثیوں کے درمیان مذاکرات جاری ہیں ، اس سلسلے میں عمان کی ثالثی میں مشاورت کا پہلا دور اپریل میں منعقد ہوا تھااور تب سعودی سفیروں نے صنعا کا دورہ کیا تھا۔

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ 2014کی یمنی خانہ جنگی کے بعد حوثی حکام پہلی مرتبہ سعودی عرب کا سرکاری دورہ کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ یمن میں جاری مسلح تنازع میں لاکھوں افراد ہلاک اور بے گھر ہو چکے ہیں جب کہ عرب دنیا کے اس غریب ترین ملک کی 80فی صد آبادی کا انحصار بین الاقوامی انسانی امداد پر ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے