English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

یونان: سیلاب کے نتیجے میں اموات کی تعداد 17 ہو گئی

القمر

یونان میں 5 ستمبر سے جاری شدید بارشوں کی وجہ سے ٹیسالیا کے علاقے میں سیلاب کے نتیجے میں جانی نقصان کی تعداد 17 ہو گئی ہے۔

یونان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی AMNA کے مطابق گذشتہ ہفتے پیلیو سے ملنے والی 2 لاشوں کی ڈی این رپورٹ سے ثابت ہوئی ہے کہ لاشیں سیلاب میں لاپتہ ہونے والے آسٹریلیوی جوڑے کی ہیں۔

اس طرح سیلاب میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 17 تک پہنچ گئی ہے۔

واضح رہے کہ سیلاب زدہ علاقے ٹیسالیا میں 7 لاکھ 50 ہزار سے زائد رقبہ زیر آب آ گیا ہے اور سیلابی پانی سے رہائشی آبادیوں، زرعی اراضی اور انفراسٹرکچر کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے