ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

خالصتان رہنما کے قتل پر سکھوں کا اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر پر بھارت کے خلاف احتجاج

Khalistan Referendum

نیویارک: سکھ کمیونٹی کے سیکڑوں نمائندے نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر کے سامنے جمع ہوئے اور کینیڈا میں خالصتان رہنما کے قتل کی مذمت کی اور سکھوں کے آزاد وطن کے طور پر خالصتان کے مطالبے پر زور دیا۔

یہ احتجاج کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کی جانب سے پارلیمنٹ کو بتانے کے ایک ہفتے بعد کیا گیا تھا کہ ان کی حکومت نے “معتبر الزامات” دیکھے ہیں کہ ہندوستان کینیڈین سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجار کے قتل کا ذمہ دار ہے۔

مظاہرین نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی مذمت کے لیے نعرے لگائے اور نجار کے قتل کے ذمہ داروں کو سزا دینے کا مطالبہ کیا۔ احتجاجی مظاہرے کا اہتمام سکھ یوتھ آف امریکہ کی نمائندہ تنظیم نے کیا تھا۔

ٹروڈو کے انکشافات کے بعد دہائیوں پرانی خالصتان تحریک کو نئی رفتار ملی، جس نے دنیا بھر میں بھارتی سفارتی مشنز اور دیگر اہم مقامات کے سامنے سکھ برادری کے احتجاج کو جنم دیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں