English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بھارت:مندر سے اٹھا کر کیلا کھانے والا مسلمان نوجوان قتل

نئی دہلی: بھارت میں مندر سے اٹھا کر کیلا کھانے والے مسلمان نوجوان جو ذہنی بھی تھا، کو ہندو انتہا پسندوں نے سرعام قتل کردیا۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایک مندر میں پرساد کے طور پر کیلے چڑھائے گھے  تھے۔ اس موقع پر ایک مسلمان ذہنی معذور 22 سالہ نوجوان نے ایک کیلا اٹھا کر کھا لیا، جس پر بھارتی ہندو انتہا پسند درندگی پر اتر آئے اور انہوں نے اسے سرعام تشدد کرکے قتل کردیا۔

افسوس ناک واقعہ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں پیش آیا، جہاں ہندو انتہا پسندوں کے ہجوم نے 22 سالہ ذہنی معذور نوجوان محمد اسحٰق کو مندر سے کیلا چرانے کا الزام لگا کر انتہائی ظالمانہ اور بہیمانہ انداز سے تشدد کیا۔ عینی شاہدین کے مطابق ہندو انتہا پسندوں نے نہتے ذہنی معذور مسلمان نوجوان کو ڈنڈوں، لوہے کی راڈز اور لاٹھیوں سے مار مار کر موت کے منہ میں دھکیل دیا۔

مقتول محمد اسحٰق کے والد کے مطابق ان کے بیٹے کو صرف کیلے کو ہاتھ لگانے ہی پر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کیا گیا۔ ان لوگوں کو محض اتنی سی بات ناگوار گزری تھی کہ ایک مسلمان نے ان کے مندر میں چڑھائے پرساد کو چھو لیا تھا۔ مقتول کی بہن نے بتایا کہ محمد اسحاق کے ناخن ٹوٹے ہوئے اور کچھ نکالے گئے تھے۔ ہندو دہشت گردوں نے مقتول کی انگلیاں بھی جڑ سے کاٹ دی تھیں۔

مقتول کے پڑوسیوں کا کہنا ہے کہ محمد اسحاق ذہنی معذور اور بہت سیدھا سادہ نوجونا تھا، جسے مذہب، یا کسی قسم کی ذات پات کا کوئی علم نہیں تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے