امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ وہ حماس کے زیر حراست تمام یرغمالیوں کی رہائی کے بعد اسرائیل اور فلسطینی تنازعے کے لیے جنگ بندی پر بات کر سکتے ہیں۔
بائیڈن نے وائٹ ہاؤس میں سرمایہ کاری سے متعلق اپنی تقریر کے دوران صحافیوں کے سوالات کے جواب دیے۔
ایک صحافی کے سوال کہ "کیا امریکہ یرغمالیوں کے معاہدے کے لیے جنگ بندی کے حق میں ہے؟ کے جواب میں بائیڈن نے "یرغمالیوں کو پہلے رہا کیا جانا چاہیے، پھر ہم جنگ بندی کے بارے میں بات کر سکتے ہیں۔”
دریں اثنا، وائٹ ہاؤس نے ان دعوؤں کی تصدیق کی ہے کہ امریکی صدر بائیڈن کئی اعلیٰ فوجی حکام کو عسکری آپریشن کے بارے میں مشاورت کے لیے اسرائیل بھیجیں گے۔
وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کونسل کے اسٹریٹجک کمیونیکیشن کوآرڈینیٹر جان کربی نے پریس کانفرنس میں ایک صحافی کے سوال کہ "کیا آپ اس بات کی تصدیق کر سکتے ہیں کہ لیفٹیننٹ جنرل جیمز گلین اور کچھ دوسرے حکام کو اسرائیلیوں کو صلاح مشورہ دینے کے لیے بھیجا گیا ہے؟” کے جواب میں بتایا کہ "ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ اسرائیل کےموجودہ اور مستقبل کے آپریشن کے لیے معاونت فراہم کرنے کے لیے تجربہ کار فوجی حکام وہاں جائیں گے۔”
