روس کے وزیر خارجہ سرگے لاوروف نے غزّہ کے لئے بین الاقوامی مبصر مشن کی اپیل کی اور کہا ہے کہ اسرائیل کا، حماس کو بہانہ بنا کر،فلسطینی عوام کو اجتماعی سزا دینا ناقابل قبول ہے۔
سرگے نے ، ” مشترکہ مستقبل کی تعمیر” کے مرکزی خیال کے ساتھ قطر میں منعقدہ، 21 ویں دوحہ فورم سے خطاب کیا ہے۔
خطاب میں انہوں نے کہا ہے کہ 7 اکتوبر کو حماس کا اسرائیل پر حملہ بے سبب نہیں تھا۔ یہ حملہ اصل میں سالوں سے جاری محاصرے اور فلسطینی حکومت کے قیام سے متعلق کھوکھلے وعدوں کے بعد کیا گیا ہے۔
لاوروف نے کہا ہے کہ ہم نے سالوں تک اسرائیل کو یہ سمجھانے کی کوشش کی ہے کہ فلسطینی حکومت کا قیام عمل میں نہ آنا مشرق وسطیٰ میں انتہا پسندی کو ہوا دینے والا ایک اہم عنصر ہے۔ فلسطین کی حکومتی حیثیت کا مُعّلَق رہنا علاقے کا خطرناک ترین پہلو ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ "ہم نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گٹرس کے ساتھ، غزّہ میں ایک بین الاقوامی مبصر مشن کی ضرورت پر اور غزّہ میں انسانی فائر بندی کی یقین دہانی کے لئے بین الاقوامی دباو ڈالنے کے موضوع پر ، بات چیت کی ہے”۔
