English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی: ہوٹل کی لفٹ گرنے سے سندھ گیمز کے 2 ایتھلیٹس سمیت 3 افراد زخمی

کراچی: کے علاقے صدر میں نجی ہوٹل کی لفٹ گرجانے کے واقعے میں سندھ گیمز میں شرکت کیلئے آنے والے 2 ایتھلیٹس سمیت 3 افراد زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ لفٹ گرنے کا حادثہ لفٹ میں گنجائش سے زیادہ افراد کے داخلے کی وجہ سے پیش آیا، نگران صوبائی وزیر کھیل جنید علی شاہ کا کہنا ہے کہ زخمیوں کی حالت بہتر ہے۔

انہوں نے بتایا کہ 3 افراد کی گنجائش والی لفٹ میں 8 سے 9 افراد کا سوار ہونا حادثے کا باعث بنا، ہوٹل انتظامیہ نے لفٹ کی گنجائش سے متعلق آگاہ بھی کیا تھا۔

حکام کے مطابق لفٹ گرنے کے واقعے میں زخمی ہونے والے افراد میرپورخاص سے سندھ گیمزمیں شرکت کیلئے کراچی آئے تھے جن میں ویٹ لفٹنگ کے 2 ایتھلیٹ اور ایک سیکرٹری شامل ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے