English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مسئلہ قادیانی پر سپریم کورٹ کا فیصلہ ،جماعت اسلامی نے نظرثانی کی اپیل دائر کردی

winning the election

لاہور: سپریم کورٹ کی جانب سے مسئلہ قادیانی پر دیے گئے فیصلے کے خلاف جماعت اسلامی نے نظرثانی کی اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مسئلہ قادیانیت پر امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے وکلاء سے ملاقات کی اور سپریم کورٹ کی جانب سے دیے گئے فیصلے کے حوالے سے مشاورت کی جس میں انہوں نے اس معاملے میں نظرثانی کی اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سراج الحق نے کہا کہ چیف جسٹس سے اپیل کرتے ہیں قادیانی مسئلہ پر دیے گئے فیصلہ پر نظرثانی کریں ہم امید ہے کہ چیف جسٹس اس سے قبل ہی فیصلہ کو واپس لیں گے۔ قادیانیت کے پیروکار آئین پاکستان کو تسلیم نہیں کرتے، انھیں اقلیتوں کو ملنے والے تمام حقوق اسی صورت میں حاصل ہوں گے جب وہ آئین کو تسلیم کریں گے، مسئلہ قادیانیت پر چیف جسٹس کے بیان اور فیصلے سے قوم کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے