English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

امبانی کے بیٹے کی پری ویڈنگ تقریبات میں اہم شخصیات کی آمد

القمر

ایشیا کے امیر ترین شخص مکیش امبانی کے بیٹے کی شادی سے قبل گجرات میں ہونے والی پری ویڈنگ تقریبات میں دنیا بھر سے شریک اہم شخصیات نے رونقیں بڑھا دیں۔ ہفتے کو ہونے والی تقریب میں شاہ رخ خان، سلمان خان اور عامر خان نے اسٹیج پر ایک ساتھ پرفارم کیا۔ امریکی گلوکارہ ریحانہ کی پرفارمنس سے بھی سب خوب محظوظ ہوئے۔ پارٹی میں بالی وڈ کے ستاروں سمیت بل گیٹس، مارک زکربرگ اور ڈزنی کے سربراہ باب ایگر سمیت کئی شخصیات موجود تھیں۔ اننت اور رادھیکا کی شادی رواں برس 12 جولائی کو ہونا طے پائی ہے لیکن شادی کی تقریب سے چار ماہ قبل یکم سے تین مارچ تک تین روزہ پری ویڈنگ پارٹیز کا اہتمام کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے