English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

آرمی چیف نے عید کا دن جوانوں کے ساتھ گزارا

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے عید کے موقع پر شمالی وزیرستان سمیت مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور عید کا دن جوانوں کے ساتھ گزارا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے کے پی کے میں ضلع شمالی وزیرستان کے مختلف علاقوں میران شاہ اور اسپن وام کے دورے میں جوانوں کے ساتھ عید کا دن گزرا۔ انہوں نے جوانوں کی خدمات او جذبے کی تعریف کی۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف نے عید کی نماز کے بعد ملکی سلامتی، پاکستان کے پائیدار استحکام اور خوشحالی کے لیے دعائیں مانگی،بعد ازاں انہوں نے مختلف محاذوں کا دورہ کیا اور جوانوں کو عید کی مبارک باد پیش کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو آپریشنل تیاریوں اور مختلف مقامات پر سیکورٹی کی صورت حال پر ایک بریفنگ دی گئی، جس میں پاک افغان سرحد کے ساتھ حفاظتی اقدامات پر خصوصی توجہ دی گئی۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ امن اور استحکام کے فروغ کے لیےگراں قدر خدمات سرانجام دیں، امن اور استحکام ہمارے شہدا کی قربانیوں کا ثمر ہیں، سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے سازگار ماحول فراہم کرتے ہیں۔قوم کی خدمت میں اپنے پیشہ ورانہ فرائض پر غیر متزلزل توجہ مرکوز رکھیں۔

قبل ازیں آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی آمد پر کور کمانڈر پشاور نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے