کابل:اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خوراک وزراعت نے کہا ہے کہ 27فیصد افغان باشندے غذائی بحران یا اس حوالے سے ہنگامی صورتحال کا شکار ہیں۔
میڈیا رپورٹس کےمطابق ادارہ برائے خوراک وزراعت نے گزشتہ روز بتایا کہ اس کی جانب سے رواں سال کم از کم 90لاکھ افغان باشندوں میں گندم کے بیج تقسیم کیے گئے۔نوزائیدہ بچوں کی تعداد میں اضافے کے ساتھ افغان گھرانے عمومی طور پر بڑے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق جنوبی صوبے ارزگان کے ایک رہائشی، 56 سالہ محمد صادق کا خاندان 57افراد پر مشتمل ہے جن میں 52 بچے شامل ہیں،محمد صادق اتنے بڑے خاندان کو خوراک فراہم کرنے میں قاصر اور اس نے اس حوالے سے اپنی مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

