ٹنڈو محمد خان (نمائندہ جسارت) کنڈرا چوک پر تیز رفتار کار کی ٹکر سے 2 موٹر سائیکل سور اقبال عرف بالی اور ندیم نامی شخص زخمی ہوگئے جنہیں فوری اسپتال منتقل کیا گیا، جبکہ کار سوار نے فرار ہونے کی کوشش کی جسے پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کرکے لاک اپ کردیا۔
