English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ستمبر میں بڑی تحریک کا آغاز ہوگا، فواد چودھری

القمر

اسلام آباد(آن لائن)سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان میں ستمبر تک ایک بڑی تحریک کا آغاز ہو جانا ہے، اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری کا کہنا تھا کہ کاروبار کرنے والوں کی مہنگائی کی وجہ سے کمر ٹوٹ گئی ہے، اسد قیصر اور محمود خان اچکزئی کو جو اتحاد کا مینڈیٹ دیا گیا ہے اس کو پورا ہونے دیا جائے اور ان پر اعتماد کیا
جائے، لاکھوں لوگوں کو پاسپورٹ اسٹاپ لسٹ میں ڈال دیا گیا ہے، میں نے سی پیک کی کانفرنس میں جانا ہے اور مجھے پتا چلا کہ میرا نام ای سی ایل میں ہے، عدالت میں استدعا کی ہے کہ دو دن چائنہ جانے کی اجازت دی جائے،عدالت نے نوٹسز جاری کر دیے ہیں امید ہے اجازت مل جائے گی۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے