English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

دورۂ پاکستان، شکیب الحسن کی اسکواڈ میں شمولیت پر سوالیہ نشان

القمر

ڈھاکا (اے ایف بی ) پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے بنگلادیشی بورڈ حکام آل راونڈر شکیب الحسن کو اسکواڈ میں شامل کرنے پر غیر یقینی کا شکار ہو گئے۔بنگلادیشی آل راونڈر اِن دنوں گلوبل ٹی20 لیگ کینیڈا میں شریک ہیں تاہم وہ دورہ پاکستان کیلئے دلچسپی ظاہر کرچکے ہیں البتہ بھارت کیخلاف سیریز میں اسکواڈ کا حصہ نہیں ہوں گے۔ شکیب الحسن کی پاکستان کے خلاف 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں شمولیت یقینی تھی تاہم بنگلادیش میں حالیہ صورتحال تبدیل ہونے کے بعد وہ ممبر پارلیمنٹ کی سیٹ کھو چکے ہیں جبکہ مظاہرین کی جانب سے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے جبکہ ان کی اپنے وطن واپسی تاخیر کا شکار ہوسکتی ہے۔ بنگلادیش بورڈ کے اعلی عہدیدار نے بتایا کہ شکیب الحسن دورہ پاکستان میں اسکواڈ کا حصہ ہوسکتے ہیں، سلیکٹرز ملک میں جاری بدامنی کی وجہ سے آل راونڈر سے رابطہ نہیں کرسکے۔ پاکستان کیخلاف سیریز کے لیے اسکواڈ کو حتمی شکل دینے کے حوالے سے کپتان نجم الحسین شانتو اور ہیڈ کوچ چندیکا ہتھورو سنگھا سے مشاورت کریں گے۔ دوسری جانب دعوی کیا جارہا ہے کہ سیریز کے لیے 18 رکنی ابتدائی اسکواڈ فائنل کرلیا گیا ہے تاہم شکیب اور تسکین احمد کے حوالے سے کچھ تحفظات ہیں۔ دریں اثنا کرکٹ آپریشنز انچارج شہریار نفیس کا کہنا ہے کہ شکیب کی شمولیت کا انحصار ان کی دستیابی اور سیریز کے لیے انتخاب پر ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے