English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

میانمر سے بنگلادیش جانیوالے  روہنگیاؤں پر ڈرون حملہ، درجنوں  جاں بحق

میانمر سے بنگلادیش جانے والے روہنگیاؤں پر ڈرون حملے میں درجنوں  افراد جاں بحق ہو گئے۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں  حاملہ سمیت دیگر خواتین، بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے جب کہ زخمیوں کی تعداد بھی بہت زیادہ بتائی جاتی ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق ڈرون حملے کی ذمے داری اراکان آرمی اور سرکاری فورسز کی جانب سے ایک دوسرے پر عائد کی جا رہی ہے۔

واقعے کے زخمیوں اور عینی شاہدین نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ جاں بحق افراد کی تعداد زیادہ ہونے کی وجہ سے ان کی شناخت اور ڈھونڈنے میں مشکل پیش آ رہی ہے جب کہ  حملے میں بڑی تعداد میں لوگ زخمی بھی ہوئے ہیں۔

جاں بحق افراد میں کئی خاندان بھی شامل ہیں، جن کے بڑے اپنے بچوں سمیت ہلاک ہو گئے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق آزاد ذرائع سے ہلاکتوں  کی تعداد کا حتمی طور پر معلوم نہیں ہو سکا، تاہم عینی شاہدین کے مطابق درجنوں افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ اس حوالے سے سماجی رابطوں کے پلیٹ فارمز پر آنے  والی وڈیوز کے مطابق کیچڑ زدہ زمین پر جگہ جگہ لاشیں بکھری پڑی ہیں  جب کہ ان  مہاجرین کا سامان بھی جا بجا پڑا ہوا ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حملے میں زندہ بچ جانے والے افراد نے بتایا کہ 200 سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے ہیں اور ایک عینی شاہد نے بتایا کہ اس نے 70 لاشیں دیکھی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے