English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

یمنی ملیشیا نے 70 اسرائیلی و امریکی فوجی مار ڈالے

Yemeni militia killed

ایک ریٹائرڈ امریکی کرنل نے بتایا ہے کہ 70 اسرائیلی اور امریکی فوجیوں کو یمنی فورسز نے مار ڈالا ہے۔ یہ فوجی آسانی سے یمن میں داخل ہوگئے تھے تاہم وہاں انہیں شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا اور معرکہ آرائی میں سب مارے گئے۔

کرنل ڈگلس مکگریگر نے ایران پریس نامی ویب سائٹ پر ایک انٹرویو میں بتایا کہ روسی مصںوعی سیاروں نے امریکی و اسرائیلی فوجیوں پر نظر رکھی ہوئی تھی۔ انہوں نے ایرانی حکام کو مطلع کیا۔ ایرانی حکام نے یمن میں حوثی ملیشیا کو اطلاعات دیں۔ اس کے نتیجے میں یمنی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تمام اسرائیلی اور امریکی فوجیوں کو مار ڈالا۔ ان میں اکثریت اسرائیلی فوجیوں کی تھی۔

ڈگلس مکگریگر نے دعوٰی کیا ہے کہ انہوں نے مرنے والے فوجیوں کی وڈیو دیکھی ہے اور ان میں شاید چند برطانوی باشندے بھی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے