English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مودی سرکار نے مسلم وقف املاک میں دانت گاڑنے کی تیاری کرلی

القمر

مسلمانوں کے شدید احتجاج کے باوجود مودی سرکار بضد ہے کہ ملک بھر میں وقف بورڈز کی املاک کے معاملات میں مداخلت کرے گی اور رجسٹریشن مرکزی حکومت کی زیرِنگرانی کی جایا کرے گی۔

مودی سرکار نے دو دن قبل پارلیمنٹ کے ایوانِ زیریں لوک سبھا میں وقف بوردز ترمیم بل پیش کیا ہے جس کا بنیادی مقصد وقف کی املاک سے متعلق امور میں مرکزی حکومت کی مداخلت یقینی اور مضبوط بنانا ہے۔

اب طے کیا گیا ہے کہ پارلیمنٹ کے 31 ارکان پر مشتمل پینل اس بل کے حوالے سے معاملات کا جائزہ لے گا اور ضرورت کے مطابق اپنی سفارشات بھی پیش کرے گا۔ اس پینل میں پارلیمنٹ کے ایوانِ زیریں سے 21 ارکان اور ایوانِ بالا راجیہ سبھا سے 10 ارکان شامل ہیں۔

لوک سبھا میں اس بل پر اظہارِ خیال کے دوران مرکزی وزیرِداخلہ امت شاہ نے کہا کہ بل کا مقصد شفافیت کو یقینی بنانا ہے۔ حکومت کسی کو پریشان کرنا چاہتی ہے نہ پابندی ہی عائد کرنے کی خواہش مند ہے۔ انہوں نے بل پر اپوزیشن جماعتوں کی تنقید کو بلا جواز قرار دیتے ہوئے کہا کچھ لوگ خواہ مخواہ تنازع کھڑ کر رہے ہیں۔

مودی سرکار کا یہ بھی دعوٰی ہے کہ حکومت مساجد کے امور میں کسی بھی طور مداخلت نہیں کرے گی۔ اپوزیشن جماعتوں کا کہنا ہے کہ بل کے ذریعے صرف مسلمانوں کو نشانے پر لیا گیا ہے۔ انہوں نے بل کو سراسر غیر آئینی قرار دیا ہے۔

اس پینل میں لوک سبھا کے 21 ارکان میں صرف چار (اسد الدین اویسی، محمد جاوید، عمران مسعود اور مولانا محب اللہ) ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے