English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حکومت کا کھیلوں سے وابستہ مختلف شخصیات کیلئے سول اعزازات کا اعلان

القمر

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) جشن آزادی کے موقع پر حکومت پاکستان نے کھیلوں کی دنیا سے وابستہ 7 معروف شخصیات کے لیے سول اعزازات کا اعلان کیا ہے جس کی منظوری صدر مملکت نے دی ہے۔ یہ اعزازات ان کی کھیلوں میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں دیے جا رہے ہیں اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو ان کی شاندار کارکردگی کے اعتراف میں ہلال امتیاز سے نوازا جائے گا۔ ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس میں جیولن تھرو مقابلے میں سونے کا تمغہ جیت کر ملک کا نام روشن کیا تھا، جس پر انہیں یہ اعلیٰ اعزاز دیا جا رہا ہے اسی طرح، مشہور کوہ پیماء مرحوم مراد سدپارہ کو ان کی کوہ پیمائی کی خدمات کے اعتراف میں ستارہ امتیاز سے نوازا جائے گا۔ انہوں نے کئی بلند پہاڑوں کو سر کیا اور پاکستان کے کوہ پیمائی کے میدان میں اہم کردار ادا کیا۔ حال ہی میں انہوں نے K-2 سے مرحوم کوہ پیما حسن شگری کی میت واپس لانے میں اہم کردار ادا کیا۔ مراد سد پارا اگست کے آغاز میں براڈ پیک پر ایک حادثے کا شکار ہوکر جاں بحق ہوگئے تھے۔ بلائنڈ کرکٹر عامر اشفاق کو ان کی شاندار کارکردگی کے اعتراف میں پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ سے نوازا جائے گا جبکہ پاکستان ہاکی ٹیم کے کپتان عماد شکیل بٹ کو ان کی قیادت میں ٹیم کی نمایاں کارکردگی کے لیے تمغہ امتیاز سے نوازا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے