ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نئے ضابطے اور نئے لوگ سیاسی ماحول کو خراب کررہے ہیں، رہنماپی ٹی آئی

اسلام آباد:تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب کا کہنا ہے  کہ نئے ضابطے اور نئے لوگ سیاسی ماحول کو خراب کررہے ہیں اور یہ لوگ ملک کو تباہی کی طرف لے جارہے ہیں، یہ بہت مضحکہ خیز بات ہے یہی وجہ ہے کہ ملک آج تباہی کی جانب گامزن ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمرا یوب نے کہاکہ  انصاف کے بغیر سیاسی عدم استحکام نہیں ختم ہوسکتا، یہ معیشت ٹھیک نہیں ہوسکتی، عوام مہنگائی کے بوجھ تلے دب گئے ہیں، حکومت ان کے لیے امید بھی ختم کررہے ہیں، فیض حمید سے متعلق انکوائری فوج کا اندرونی معاملہ ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ ہم نے آئین اور قانون کے اندر رہتے ہوئے اپنی سیاست کی ہے، آج کی طے شدہ ملاقات میں یہ شرط عائد کرنا کہ ہم لوگ عمران خان کے ساتھ سیاسی گفتگو نہیں کرسکتے، یہ ناقابل قبول ہے ہم اس معاملے کو اسمبلی میں اٹھائیں گے اور عدالتوں میں بھی جائیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں