English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

دیگر ممالک کو پاکستان کے اندرونی امور پر بیان دینے کی ضرورت نہیں: ترجمان دفترِ خارجہ

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ غیر ملکی حکومت کے ایسے ردِعمل کو خوش آمدید نہیں کہتے جو پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت ہو ،غیر ملکی حکومتوں کو پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت سے باز رہنا چاہیے۔

دفتر خارجہ میں ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ دیگر ممالک کو پاکستان کے اندرونی امور پر بیان دینے کی ضرورت نہیں اور غیر ملکی حکومتوں کو پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت سے باز رہنا چاہیے، پاکستان ڈوڈا میں 4 کشمیریوں کے قتل کی بھی مذمت کرتا ہے، اقوامِ متحدہ کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لینا چاہیے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے فعال سفارتی مشنز موجود ہیں، دونوں ممالک کے درمیان تیز رفتار رابطے موجود ہیں،  پاکستان نے تواتر کے ساتھ فتنہ خوارج اور افغانستان میں دہشتگردگروپوں کے ٹھکانوں کامعاملہ اٹھایا، یہ اقدام ویزا پالیسی کے غلط استعمال کی حوصلہ شکنی کے لیے کیا گیا، پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم سربراہانِ مملکت کونسل کا چیئر ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ غزہ میں اسرائیل کے انسانیت سوز مظالم جاری ہیں ،پاکستان الاقصیٰ مسجد کی توہین کی مذمت کرتا ہے، اسرائیل کو غزہ میں نسل کشی پر جواب دہ بنایا جائے،پاکستان کا بنگلہ دیش میں ہونے والے حالیہ واقعات میں بلکل کوئی کردار نہیں ہے بنگلہ دیشن عوام کے ساتھ پاکستان کی حمایت حاصل ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ پاکستان نے زائرین کے انتظامات سے متعلق عراقی حکومت کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں ،ہم نے منکی پاکس پر عالمی ادارہ صحت کی ایڈوائزری دیکھی ہے، وزارت قومی صحت ہی ایڈوائزری سے متعلق باقاعدہ ردعمل دے سکتی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ بھارت میں تابکاری مواد کی غیرقانونی چوری میں ملوث گینگ کی گرفتاری پر ردعمل جاری کیا ہے، پاکستان اور ترکیہ کا باہمی سیاسی مشاورت کا 7 واں دور گزشتہ ہفتے اسلام آباد میں ہوا ہے، پاکستان کو روس اور یوکرین کے درمیان کشیدگی پر تشویش ہے،پاکستان دونوں ممالک پر پرامن طریقے سے تنازعہ حل کرنے پر زور دیتا ہے ۔

ترجمان کے مطابق قومی اسمبلی و سینیٹ سیکرٹریٹ حکام کے لیے ویزاگائیڈ لائنز میں تبدیلی کی ہے، یہ اقدام ویزا پالیسی کے غلط استعمال کی حوصلہ شکنی کے لیے کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے