English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے صدر نظم الحسن کی اپنے عہدے سے سبکدوش ہونے کی تیاری

ڈھاکا: بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے حکام نے عندیہ دیا ہے کہ بورڈ کے صدر نظم الحسن اپنے عہدے سے سبکدوش ہونے کی تیاری کررہے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بی سی بی کے صدر نظم الحسن چوتھی مدت میں مبینہ طور پر اصلاحات کے نفاذ کیلئے حکومتی تعاون چاہتے ہیں، 5اگست سے بورڈ کے کئی دیگر ڈائریکٹرز، جنہیں سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کی حمایت حاصل ہے، بھی روپوش ہوگئے ہیں۔

اسی طرح 14اگست کو ڈھاکہ میں رہ جانے والے چند ڈائریکٹرز نے اپنے اگلے اقدامات کا فیصلہ کرنے کیلئے میٹنگ رکھی ہے،دریں اثنا، بی سی بی کے بہت سے سابق عہدیدار اور کرکٹ منتظمین شیر بنگلہ نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں بی سی بی کے صدر نظم الحسن سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔

دوسری جانب بنگلادیش میں سیاسی بدامنی کے آغاز کے بعد سے حسن اپنی اہلیہ کے ساتھ لندن میں مقیم ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے