English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان میں آئی سی سی چمپئنز ٹرافی کیلیے 7کروڑ ڈالر کا بجٹ مختص

القمر

اسلام آباد (اسپورٹس ڈیسک )اگلے سال پاکستان میں ہونے والے آئی سی سی چمپئنز ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے لیے 7 کروڑ ڈالرز کا بجٹ مختص کر دیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا بجٹ آئی سی سی فنانشل اور کمرشل کمیٹی کی جانب سے اسکروٹنی کے بعد منظور کیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے لیے 70 ملین ( 7 کروڑ) ڈالرز کا بجٹ مختص کیا گیا اور ایونٹ کے اضافی اخراجات کے لیے 4.5 ملین ڈالر کی اضافی رقم بھی مختص کی گئی ہے۔واضح رہے کہ آئی سی سی فنانشل اور کمرشل کمیٹی کے سربراہ بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری جے شاہ ہیں۔ چیمپئنز ٹرافی کا بجٹ پی سی بی اور آئی سی سی فنانس ڈپارٹمنٹ نے مشترکہ طور پر بنایا تھا۔یاد رہے کہ چیمپئنز ٹرافی اگلے سال پاکستان میں شیڈول ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے