English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حضرت داتا گنج بخش کا عرس:  لاہور کے اسکولوں میں 26 اگست کو تعطیل کا اعلان

 لاہور: حضرت داتا گنج بخش کے عرس کی مناسبت سے 26 اگست کو لاہورکے اسکولوں میں تعطیل کا اعلان کردیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  پنجاب حکومت نے حضرت داتا گنج بخش کے عرس پرلاہور کے  اسکولوں  کی تعطیل کا اعلان کرتے ہوئے باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ پیر کے روز لاہور کے تمام نجی و سرکاری اسکولوں میں تعطیل ہوگی۔

خیال رہے کہ برصغیر کے معروف صوفی بزرگ حضرت علی بن عثمان الہجویری المعروف حضرت داتا گنج بخش کے 981 ویں سالانہ عرس کی 3 روزہ تقریبات کل سے شروع ہوں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے