English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نیب ارکان سندھ اسمبلی کیخلاف براہ راست کارروائی نہیں کرسکے گا

القمر

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ اسمبلی نے نیب کے لیے فوکل پرسن مقرر کردیا، اب نیب ارکان سندھ اسمبلی کے خلاف براہ راست کارروائی نہیں کرسکے گا۔اطلاعات کے مطابق سندھ اسمبلی نے عرفان میمن کو نیب کے لیے اسمبلی کا فوکل پرسن مقرر کردیا۔ کسی بھی رکن اسمبلی کے خلاف شکایت کی صورت میں نیب فوکل پرسن سے رابطہ کرے گا۔ فوکل پرسن نیب کی تفصیلات سے اسپیکر سندھ اسمبلی کو آگاہ کرے گا۔اسپیکر سندھ اسمبلی متعلقہ رکن کو طلب کرکے اس سے وضاحت اور بے گناہی کے ثبوت مانگے گا۔ رکن اسمبلی اسپیکر اسمبلی کو مطمئن نہ کرسکا تو نیب کارروائی کے لیے مجاز ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے