اسلام آباد (آن لائن) جمعیت علماء اسلام(ف) نے انٹراپارٹی انتخابات نہ کروانے سے متعلق کیس کی سماعت میں الیکشن کمیشن سے مزید وقت مانگ لیا۔ کیس کی سماعت رکن سندھ حکومت نثار درانی کی سربراہی میں 4 رکنی کمیشن نے کی، جمعیت علما اسلام(ف) کی جانب سے معاون وکیل الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔ ڈی جی پولیٹیکل فنانس نے کہا کہ جے یو آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات کی مدت 7 جولائی سے مکمل ہوچکی ہے، ٹائم مکمل ہونے پر تنظیمی ڈھانچہ ختم ہوجاتا ہے۔ معاون وکیل نے کہا کہ جے یو آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات پہلے صوبوں میں ہو رہے ہیں۔
صوبوں میں انٹراپارٹی انتخابات کے بعد وفاقی سطح پر ہوں گے ہم نے متعلقہ ونگ کو درخواست دی ہے کہ تھوڑا ٹائم دیا جائے۔ رکن سندھ حکومت نے ہدایت کی کہ اگلی سماعت پر آکر دلائل دیں۔ الیکشن کمیشن نے کیس کی مزید سماعت 18 ستمبر تک ملتوی کردی۔
