English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اسرائیلی جارحیت کا سلسلہ جاری، ایک بار پھر صیہونی فورسز  کا اقوام متحدہ کے خوراک کے امدادی ٹرک پر حملہ

تل ابیب:اسرائیلی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے، صیہونی فورسز نے  غزہ میں عالمی پروگرام کے ادارےاقوام متحدہ کے خوراک کے امدادی اشیا کے ٹرکوں پر حملہ کردیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق غزہ میں شیا سے لدے ٹرکوں پر اسرائیلی فوجیوں کے حملے کے  بعد اقوام متحدہ نے امدادی سرگرمیاں بند کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک جنگ بندی نہیں ہوتی کوئی امدادی سامان غزہ نہیں جائے گا۔

خیال رہے کہ عالمی عدالت انصاف نے اسرائیل کو فوری جنگ بندی کا حکم دیا ہوا ہے، لیکن اسرائیل اپنے جارحانہ حملے جاری رکھے ہوئے ہیں، عالمی ادارے خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں، خوراک کی تقسیم کی بندش کی وجہ سے بھوکے اور پیاسے فلسطینی پناہ گزینوں کی زندگیاں مزید اجیرن ہوجائیں گی۔

واضح  رہے کہ اسرائیل پہلے بھی کئی امدادی ٹرکوں پر حملہ کرکے معذرت کرچکا ہے، صیہونی فورسز  نے اس سے قبل بھی 4 سے زائد بار غزہ اور مغربی کنارے میں خوراک کی تقسیم کے مراکز کو نشانہ بنایا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے