English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

دوسرا ٹیسٹ: پاکستان کی بنگل� دیش کے خلا� بیٹنگ جاری، 5 کھلاڑی آؤٹ

راولپنڈی: دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان کی بنگلہ دیش کے خلاف پہلی اننگز کی بیٹنگ جاری ہے، پاکستان نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 183 رنز بنا لیے ہیں۔

راولپنڈی ٹیسٹ کے پہلے روز بارش کے باعث ٹاس بھی نہیں ہو سکا تھا، جبکہ دوسرے روز بنگلہ دیش کے کپتان نجم الحسن شنٹو نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔

پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز عبد اللہ شفیق اور صائم ایوب نے کیا، لیکن عبد اللہ شفیق کو پہلے ہی اوور میں تسکین احمد کی گیند پر صفر پر بولڈ ہو گئے۔

عبد اللہ شفیق کے آؤٹ ہونے کے بعد صائم ایوب نے کپتان شان مسعود کے ساتھ مل کر 107 رنز کی شراکت قائم کی۔ شان مسعود 57 رنز بنا کر مہدی حسن میراز کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔

صائم ایوب بھی 58 رنز پر مہدی حسن میراز کی گیند پر آؤٹ ہوئے، جبکہ سعود شکیل 18 رنز بنا کر بولڈ ہوئے۔ بابر اعظم نے 31 رنز بنائے اور شکیب الحسن کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے۔ محمد رضوان 18 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں اور ان کا ساتھ دینے کے لیے سلمان علی آغا گراؤنڈ میں آئے ہیں۔

سیریز میں بنگلہ دیش کو پاکستان کے خلاف 1-0 کی برتری حاصل ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے