English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ثقلین مشتاق چمپئنز ون ڈے کپ میں پینتھرز کے مینٹورمقرر

لاہور(اسپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق آف اسپنر ثقلین مشتاق کو اس ماہ ہونے والے چمپیئنز ون ڈے کپ کے لیے پینتھرز کا مینٹور مقرر کر دیا گیا ہے۔ یہ ٹورنامنٹ 12 سے 29 ستمبر تک فیصل آباد میں کھیلا جائے گا۔ پینتھرز کو ٹریننگ اور پریکٹس کے لیے ملتان میں انضمام الحق کرکٹ اکیڈمی دی گئی ہے۔اب تک شعیب ملک، مصباح الحق اور وقار یونس کو بالترتیب اسٹالینز، وولوز اور لائنز کا مینٹور مقرر کیا جاچکا ہے۔ سرفراز احمد اپنی ٹیم کے نام اور لوگو کی رونمائی بھی اسی ہفتے کریں گے۔چیمپئنز ون ڈے کپ میں ملک کے 150 بہترین کرکٹرز شامل ہوں گے۔ یہ 50 اوورز کا ٹورنامنٹ ہوگا اور یہ سنگل لیگ فارمیٹ میں کھیلا جائے گا۔ پینتھرز پہلے دن 12 ستمبر کو مصباح الحق کی وولوز کے خلاف مہم کا آغاز کرے گی۔ثقلین مشتاق کو دوسرا کا موجد سمجھا جاتا ہے، انہیں ون ڈے انٹرنیشنل میں ایک کیلنڈر سال میں سب سے زیادہ 69 وکٹیں حاصل کرنے کا اعزاز حاصل ہے انہوں نے اپنا ہی 65 وکٹوں کا عالمی ریکارڈ بہتر بنایا تھا۔ثقلین مشتاق کا مینٹور بنائے جانے پر کہنا ہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کی تیاریاں چیمپئنز ون ڈے کپ سے شروع ہو رہی ہیں اور میں پینتھرز کے مینٹور کے طور پر کلیدی کردار ادا کرنے پر بہت خوش ہوں، ایک ایسی ٹیم جس میں بہترین ٹیلنٹ موجود ہے میرا مقصد واضح ہے کہ ان کھلاڑیوں کی کارکردگی کو بلند کرنا اور انہیں زیادہ سے زیادہ آگے بڑھانا تاکہ ہم چیمپئنز ٹرافی میں اپنے اعزاز کا دفاع کر سکیں۔ چیمپیئنز ون ڈے کپ محض ایک ٹورنامنٹ نہیں ہے بلکہ یہ نوجوان ٹیلنٹ کے لیے ایک اہم قدم ہے اور پاکستان کرکٹ کے مستقبل کے لیے سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے