English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سمر بیش ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب، کھلاڑیوںمیں انعامات تقسیم

جدہ/کراچی (رپورٹ:اعجاز احمد طاہر ) سعودی عرب کی پائنیر ریاض کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام سمر بیش 2024 ٹورنامنٹ کے اختتام پر ( آر سی اے ) کمپلیکس تقسیم انعامات کی شاندار تقریب منعقد کی گئی جس میں کھلاڑیوں سمیت شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد نے شرکت کی بعدازاں تقریب کے مہمان خصوصی سعودی عرب نیشنل ٹیم کے سابق کپتان اور ( آئی سی سی ) کوالیفائڈ کوچ سی ای او ریاض کرکٹ ایسوسی ایشن محمد ندیم بابر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاض کرکٹ ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلی پرنس ڈاکٹر جنرل عبدالعزیز بن ناصر بن عبدالعزیز آل سعود کی کاوشوں سے آج ریاض سمیت پورے سعودی عرب میں کرکٹ کو بھر پور فروغ مل رہا ہے ندیم بابر نے مزید کہا کہ سعودی عرب میں مقیم پاکستانی انڈین ، بنگلا دیشی ، اور سری لنکا کے کھلاڑی با صلاحیت ہیں اور اچھا کھیل پیش کر رہے ہیں انہوں نے صدر طارق جاوید سینیئر نائب صدر ناصر عباسی نائب صدر عاشق مغل جنرل سیکرٹری اشفاق بھٹ میڈیا مینیجر عاطف امین محمد اکرم اور دیگر ایگزیکٹو کمیٹی ممبران کا شکریہ ادا کیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ریاض ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر ناصر عباسی کا کہنا تھا کہ آر سی اے نے ہمیشہ کرکٹ کے میدانوں کو آباد رکھنے میں اپنا تعمیری کردار ادا کیا ہے ہم ایسے ٹورنامنٹس کا انعقاد کرکے کھلاڑیوں کو بہتر سے بہتر کارکردگی دیکھانے کے مواقع فراہم کر رہے ہیں تقریب میں سمر باش 2024 کے کوآرڈینیٹر بیسٹن جوزف اور دیگر آر سی اے ایگزیکٹیو کمیٹی کے اراکین بھی موجود تھے۔ مقررین نے جیتنے والی ٹیموں جن میں مرسول سی سی ، فیصل آباد وولفز ، سعد الیون اور آر ای جی سی بلاسٹرز کو مبارکباد دی اور رنراپ ٹیموں سما کوم ، ریاض تھنڈر ، کوھسار گرین اور کے کے اسپورٹس کلائی کو بھی مبارک باد دیتے ہوئے نیک تمناوں کا اظہار کیا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے