English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جمہوریہ کانگو میں جیل توڑنے کی کوشش ‘ 129 افراد ہلاک

جمہوریہ کانگو میں فرار ہونے کی کوشش کے دوران قیدیوں نے دیوار میں شگاف کردیا ہے

کنشاسا (انٹرنیشنل ڈیسک) جمہوریہ کانگو میں ملک کی سب سے بڑی جیل توڑنے کی کوشش کے دوران 129 افراد ہلاک ہو گئے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق مارے گئے قیدیوں میں 24 وہ افراد بھی شامل ہیں جنہیں انتباہ کے بعد گولی مار دی گئی۔ حکومتی ترجمان کا کہنا تھا کہ دارالحکومت کنشاسا کی مکالا جیل میں 59 افراد زخمی بھی ہوئے ۔ عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ صبح کے وقت جیل میں فائرنگ شروع ہوئی اور کئی گھنٹوں تک جاری رہی۔ دوسری جانب حکام نے وضاحت نہیں کی کہ واقعے میں کتنے قیدی فرار ہوئے ۔ حکومتی ترجمان پیٹرک مویا نے اپنے بیان میں صرف اتنا بتایا کہ صورت حال کنٹرول میں ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے