English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سندھ یونیورسٹی جامشورو کے شعبہ قانون کی ٹیم ؎اسلام آباد روانہ

القمر

حیدرآباد(اسپورٹس ڈیسک)سندھ یونیورسٹی جامشورو کے شعبہ قانون کی ٹیم کوچ پروفیسر ڈاکٹر غلام علی برڑو کی قیادت میںجناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی سے اسلام آباد روانہ ہو گئی ہے، جہاں وہ 16ویں ہنری ڈوننٹ انٹرنیشنل ہیومینٹیرین لا موٹ کورٹ مقابلہ 2024 میں حصہ لے گی، یہ مقابلے 24ستمبر سے 26ستمبر 2024تک منعقد کیے جائیں گے۔ سندھ یونیورسٹی کی ٹیم تحسین اختر، سیپ مہدی شاہ اور نرمل عارف جمالی پر مشتمل ہے، مذکورہ مقابلے بین الاقوامی ریڈ کراس کمیٹی کے زیر اہتمام منعقد کیے جا رہے ہیں۔ سندھ یونیورسٹی کی ٹیم نے اس مرحلے تک رسائی حاصل کرنے کے لیے بڑی محنت کی اور 1,504ٹیموں کے درمیان مقابلے کے بعد انہیں ٹاپ 12 ٹیموں میں منتخب کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے