حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) قاسم آباد کے جیجل ماں اسپتال میں میسکیولوسکیٹل الٹراساؤنڈ لیزر تھراپی فار پین مینجمنٹ کا افتتاح گزشتہ روز اسپتال کے چیئرمین خضر حیات منگریو نے کیا۔ اس موقع پر سینئر ڈاکٹر آصف نور پاٹولی، ایڈمن ارباب جنج و دیگر بھی موجود تھے۔ اسپتال کے چیئرمین خضرت حیات منگریو نے کہا کہ یہ مشین جو مسکیولر پین کے لیے بہت کارآمد مشین ہے اور یہ صرف امریکا اور برطانیہ میں اس کے ذریعے علاج کیا جاتا تھا لیکن ہماری ٹیم نے انتھک کوشش کرکے یہ مشین منگواکر اپنے اسپتال میں رکھی ہے تاکہ یہاں کے لوگوں کو مسکیولر پین کیلیے کم خرچ پر فوری آرام مہیا کیا جاسکے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے کہ عوام کو سستا اور معیاری علاج فراہم کرنا ہے جس کیلیے ہماری ٹیم دن رات کوشاں رہتی ہے۔ ڈاکٹر آصف نور پاٹولی نے کہاکہ اس مشین کے استعمال سے ہم نے دو روز میں تقریباً 30 مریضوں کا اس کے ذریعے علاج کیا ہے جس سے مریضوں کو بہت آرام آیا ہے اور ہماری کوشش ہے کہ اسی طرح کی مزید جدید مشینیں جو باہر ممالک میں استعمال ہوتی ہے اور مریض اس کا علاج کرانے کا سکت نہیں رکھتا، اس کو ہم کم خرچ پر یہاں یہ علاج مہیا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے اس دور میں پہلے ہی غریب مریض پریشان ہے اور وہ اتنا مہنگا علاج کرانے سے قاصر ہیں تو ان کو ہم حیدرآباد میں ہی اپنے اسپتال میں علاج کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ جوں جوں لوگوں کو اس مشین کے باہر میں آگاہی مل رہی ہے، لوگ ہمارے پاس علاج کے لیے آرہے ہیں اور روزانہ کی بنیاد پر مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔
