English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

راولپنڈی: مختلف مقامات پر پولیس تعینات

راولپنڈی: پولیس کی نفری شہر بھر میں مختلف مقامات پر تعینات ہے۔

ترجمان پولیس کے مطابق پولیس امن و امان کی صورتِ حال سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے، احتجاج کی آڑ میں توڑ پھوڑ یا قانون کی خلاف ورزی قابلِ قبول نہیں، احتجاج کے پیچھے کار فرما عناصر کے خلاف بھی کارروائی ہو گی۔

پولیس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ طلبا اس قوم کا مستقبل ہیں، غیر قانونی سرگرمی کا حصہ نہ بنیں غیر قانونی افعال میں ملوث افراد سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا ۔

پولیس ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ والدین اپنے بچوں کو غیر قانونی سرگرمی سے دور رکھیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے