English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پختونخواہ میں فورسز کی کارروائیاں ،4دہشت گرد ہلاک،3 زخمی

القمر

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) سیکورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا میں کارروائیاں کرتے ہوئے 4 خوارج کو ہلاک کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 24 اور 27 اکتوبر کو 2 مختلف آپریشنز میں 4 خوارج مارے گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر شمالی وزیرستان اور ضلع خیبر میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔ شمالی وزیرستان میں کارروائی کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں خارجی انصاف اللہ سمیت 2 خوارج ہلاک ہوگئے جبکہ ضلع خیبر آپریشن کے دوران 2 خوارج ہلاک اور 3 کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا کہ ہلاک خوارج سیکورٹی فورسزکے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے، مارے گئے خوارج معصوم شہریوں کے اغوا اور ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھے۔آئی ایس پی آر کے بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ علاقے میں پائے جانے والے مزید کسی خوارجی کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، پاک فوج اور سیکورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے